ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چارہ گھوٹالہ کے ایک معاملہ میں لالو یادو کی درخواست ضمانت منظور، رہا پھر بھی نہیں ہوں گے

چارہ گھوٹالہ کے ایک معاملہ میں لالو یادو کی درخواست ضمانت منظور، رہا پھر بھی نہیں ہوں گے

Fri, 09 Oct 2020 15:45:29    S.O. News Service

پٹنہ،9؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار انتخابات کے درمیان راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لئے ایک خوشخبری آئی ہے۔ چارہ گھوٹالے میں سزا بھگت رہے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو چائی باسا ٹریزری کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم، لالو ابھی جیل سے باہر نہیں آ پائیں گے کیونکہ دُمکا ٹریزری کیس کی سماعت ہونی ابھی باقی ہے۔ خیال رہے کہ لالو نے چائی باسا ٹریزری کیس میں اپنی نصف سزا پوری کر لی ہے۔

چائی باسا ٹریزری کیس میں لالو یادو نے نصف سزا پوری ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کے لئے درخواست دی تھی۔ گذشتہ سماعت میں سی بی آئی نے کہا تھا کہ آدھی سزا پوری ہونے میں ابھی 26 دن باقی ہیں۔ اس کے بعد کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ آج لالو یادو اس معاملہ میں لالو کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

تاہم چائی باسا کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بھی لالو یادو کو جیل میں ہی رہنا پڑے گا، کیونکہ انہیں چارہ گھوٹالے کے دُمکا کیس میں سزا سنائی گئی ہے اور ابھی انہیں اس کیس میں ضمانت ملنا باقی ہے۔ دُمکا کیس میں لالو یادو کی نصف سزا نومبر میں مکمل ہوگی۔ لالو یادو کے وکیل امید کر رہے ہیں کہ نومبر کے بعد وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔

غورطلب ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران لالو یادو کی ضمانت کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل لالو یادو کی چارہ گھوٹالہ کے تین مقدمات میں درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ لالو یادو فی الحال رانچی کے ریمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس سے قبل وہ ریمز کے پیئنگ وارڈ میں رہتے تھے لیکن کورونا انفیکشن کے پیش نظر انہیں ڈائریکٹر کے بنگلے میں رکھا گیا ہے۔


Share: